صوابی‘مانیری بالا کے مینہ بانڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ ماں بیٹا جاںبحق

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:01

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) صوابی کے علاقے مانیری بالا کے مینہ بانڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹا جاںبحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منصف خان سکنہ مانیری بالا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ہفتہ کی صبح معمول کے مطابق پڑوس میں واقع اپنے بھائی بنات خان کے گھر گیا تو گھر کے اندر اس کی بھابھی مسماة (س) بیوہ بنات خان اور ان کا 22 سالہ بیٹا ذیشان کی لاش پڑی تھی ، دونوں معمول کے مطابق کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ان کو قتل کیا۔وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی ،پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :