وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی خیبر ایجنسی کی راجگال چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت ، شہید لیفٹیننٹ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:59

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی خیبر ایجنسی کی راجگال چیک پوسٹ پر دہشتگردوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے خیبر ایجنسی کی راجگال چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے باعث شہیدہونیوالے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہید لیفٹیننٹ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیاہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنیوالے پاک افواج کے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں۔قوم کو اپنے دلیر بیٹوں پر فخر ہے اورشہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :