لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی بہادری پر قوم اور ملک کو فخر ہے، آصف زرداری کا شہادت پر اظہار افسوس

پاک فوج کے جری ، بہادر جوانوں کے ہوتے دشمن ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا، سابق صدر

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:59

لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی بہادری پر قوم اور ملک کو فخر ہے، آصف زرداری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ جواں سالہ ارسلان عالم کی بہادری پر قوم اور ملک کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے ایسے جری اور بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم، بھٹو خاندان اورپاکستان پیپلزپارٹی آپ کے دکھ میں برابرکی شریک ہے۔