میٹرو ٹرین کی بوگیاںکھڑی کرنے کے لئے ڈیرہ گجراں میں تعمیر کئے جانے والے ڈپو کا 80فیصد کام مکمل

لاہور پہنچنے پرپہلی اورنج لائن میٹرو ٹرین کی تقریب رونمائی ہفتہ 7اکتوبر کو منعقد ہوگی -خواجہ احمد حسان

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:55

میٹرو ٹرین کی بوگیاںکھڑی کرنے کے لئے ڈیرہ گجراں میں تعمیر کئے جانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ میٹرو ٹرین کی بوگیاںکھڑی کرنے کے لئے ڈیرہ گجراں میں تعمیر کئے جانے والے ڈپو کا 80فیصد کام مکمل کیاجا چکا ہے۔ لاہور پہنچنے پرپہلی اورنج لائن میٹرو ٹرین کی تقریب رونمائی ہفتہ 7اکتوبر کو منعقد ہوگی جس میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف' پاکستان میں چین کے سفیر اور سی آر نورنکو کے سربرا ہ شرکت کریں گے۔

وہ گزشتہ روز لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے پیکیج تھری کے تحت ڈیرہ گجراں میں تعمیر کئے جانے والے ڈپو میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرنے کے موقع پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ میٹرو ٹرین کی بوگیاں ڈیرہ گجراں میںتعمیر کئے جانے والے ڈپو میں پارک کرنے کے لئے ضروری انتظامات کو بلاتاخیر حتمی شکل دی جائے اور ڈپو کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید' چیف انجینئرٹیپا سیف الرحمن اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز بھی موجود تھے۔ فوٹو کیپشن:سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان لاہور پہنچنے پر پہلی اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پارکنگ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈیرہ گجراں ڈپو کا معائنہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :