وزیر اعلی شہباز شریف اہم دورے پر لندن روانہ'مصطفی رمدے ،شریف خاندان کے چار افرا د بھی ہمراہ روانہ ہوئے

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:55

وزیر اعلی شہباز شریف اہم دورے پر لندن روانہ'مصطفی رمدے ،شریف خاندان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی شہبازشریف لندن میں زیر علاج اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے علاوہ اپنے بڑے بھائی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال ، نیب کیسز اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق معروف قانون مصطفی رمدے اور شریف خاندان کے چار افراد بھی شہباز شریف کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 757ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہو رسے لندن کیلئے روانہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :