حکومت پنجاب نے لاہور کے 11 نجی تعلیمی اداروں کو غیر منظور شدہ نئے شعبہ جات میں داخلوں سے روک دیا، 26 ستمبر تک کیس محکمہ ہائر ایجوکیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی'لاہور کے درجنوں اہم ادارے بھی شامل

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) حکومت پنجاب نے لاہور کے 11 نجی تعلیمی اداروں کو غیر منظور شدہ نئے شعبہ جات میں داخلوں سے روک دیا۔ 26 ستمبر تک کیس محکمہ ہائر ایجوکیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے کے مطابق نور یونیورسٹی، لاہور گریڑن یونیورسٹی، لاہور لیڈز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساتھ ایشیا، منہاج یونیورسٹی، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف لاہور، سپیریئر کالج، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، این سی بی اے اینڈ ای، امپیریل کالج آف بزنس سٹیڈیز، ہجویری یونیورسٹی، گلوبل انسٹی ٹیوٹ لاہور اور بیکن ہاس نیشنل یونیورسٹی کو غیر منظور شدہ پروگرامز میں بی ایس، ماسٹرز اور ایم فل کے داخلوں سے روکا گیا ہے مراسلے کے مطابق بی این یو کو بی بی اے پروگرام، گلوبل انسٹیٹیوٹ کو ٹیکنالوجی مینجمنٹ اور آئی سی ٹی مینجمنٹ، ہجویری یونیورسٹی کو فلم اینڈ میڈیا سٹیڈیز، انجینئرنگ، فارمیسی اور ہیلتھ سائنسز،،ایمپریل کالج کو ہیلتھ اینڈ الائیڈ سائنسز، آرکیٹکچر آرٹ اینڈ ڈیزائن، آرٹ سوشل سائنسز اینڈ ہیومیٹیز اور این سی بی اے اینڈ ای کو سائیکالوجی، سوشیالوجی، اسلامک سٹیڈیز، اردو، ہسٹری، پولیٹیکل سائنس، ماس کمیونیکیشن، جیوگرافی، قانون، انگلش، ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن اور ایم ایس سی اینوائرمنٹ مینجمنٹ میں داخلوں سے روکا گیا مراسلے کے مطابق یو سی پی کو فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی آف سائنس اور فیکلٹی آف لائف سائنسز، سپیرئیر کالج کو الائنڈ ہیلتھ سائنسز، سوشل سائنسز آرٹس اینڈ ہومیٹیز، فیکلٹی آف میڈیکل، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف فارمیسی اور ڈیپارٹمنٹ آف ایپلائیڈ فزکس، یونیورسٹی آف لاہور کو فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف لا، الائنڈ ہیلتھ سائنسز، میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ آرکیٹکچر، فیکلٹی آف فارمیسی، یوایم ٹی کو آرکیٹکچر اینڈ پلاننگ، ہیلتھ سائنسز، فوڈ اینڈ ایگریکلچر سائنسز، ایوی ایشن اسٹیڈیز، اسلامک بینکنگ اور سکول آف سسٹم اینڈ ٹیکنالوجی، منہاج یونیورسٹی کو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف لا، کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنس، بیسک سائنس اینڈ میتھس، سوشل سائنسز اینڈ ہومینیٹیز، یو ایس اے کو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لائف اینڈ ہیلتھ سائنسز، بائیولوجیکل سائنس، مینجمنٹ سائنس، ہومینیٹیز اینڈ سوشل سائنس، آرٹس اینڈ فیشن ڈیزائن، ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی، لیڈز یونیورسٹی کو سپورٹس سائنسز، لا، فارمیسی، میتھس، انڈر گریجوایٹ پروگرامز اور تمام ٹیکنالوجی پروگرامز میں داخلوں سے روکا گیااس کے علاوہ لاہور گریڑن یونیورسٹی کو بیسک سائنسز، سوشل سائنسز ، لینگوئجز، کمپیوٹر سائنس، مائیکروبیالوجی اور زووآلوجی اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کو اپلائنڈ سائنسز، بیسک سائنسز، ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز میں داخلوں سے روکا گیا

متعلقہ عنوان :