مردان، ملکی ترقی اور رواداری کے فروغ میں نوجوانوں کا کردار سب سے اہم رہا ہے، مولانا اسرار گل حقانی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:48

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) ادارہ امن و تعلیم اسلام آباد کے زیر اہتمام مدرسہ اور سکول کے طلباء میں قیام امن اور سماجی ہم آہنگی کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنے کیلئے پیغام امن تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مولانا اسرار گل حقانی نے کہا کہ ملکی ترقی اور رواداری کے فروغ میں اتحاد امت ،نظام اور نوجوانوں کا کردار سب سے اہم رہا ہے اس مقابلوں کا مقصد طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور نوجوانوں کو امن ،اخوت اور رواداری کا پیغام دینے کیساتھ ساتھ سکول و مدرسہ کے بچوں کے درمیان باہمی روابط قائم کرنا ہے تاکہ مستقبل میںایک دوسروں کے طرز تعلیم نظام تعلیم اور نصاب تعلیم سے کسی قسم کی الجھن میں نہ رہے اور پر امن شہری کی حیثیت سے آپس میں برادرانہ تعلقات اور محبت و الفت سے زندگی بسر کریں اس مقابلوں میں طلباء نے مختلف موضوعات پر تقاریر ،نعت خوانی اور امن خاکے پیش کئے اور آخر میں مولانا اسرار گل حقانی نے ادارہ امن و تعلیم کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں ٹرافیاں بھی تقسیم کئے۔