وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا تحریک پاکستان کے کارکن سید منیر حسین گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:43

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا تحریک پاکستان کے کارکن سید منیر حسین گیلانی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تحریک پاکستان کے کارکن سید منیر حسین گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی تحریک پاکستان میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید منیر حسین گیلانی کی تحریک پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔