شہبازشریف چین کے انتہائی مخلص دوست اور پاکستان کے تجربہ کار لیڈر ہیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے نائب وزیر کی وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو سالگرہ کی مبارکباد ،خصوصی خط لکھ کر کارکردگی کو سراہا میں پاکستان کی ترقی کیلئے آپکی بے پناہ تڑپ اور پاک چین دوستی کے فروغ کے لئے غیر معمولی عزم کا دل سے معترف ہوں، نائب وزیر زینگ شیائو سانگ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:38

شہبازشریف چین کے انتہائی مخلص دوست اور پاکستان کے تجربہ کار لیڈر ہیں
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے موقع پر انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جانب سے ایک خصوصی خط پیش کیا-یہ خط کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سنٹرل کمیٹی انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر زینگ شی سانگ نے اپنے دستخط کے ساتھ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو بھجوایاہے ،جس میںسالگرہ پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاگیااورپاک چین تعلقات کو فروغ دینے اورسی پیک کے منصوبوں پر انتہائی رفتار اورمعیار کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا گیا ہے ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے نائب وزیر نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی66ویں سالگرہ پر ان کی صحت اوران کیلئے مزید کامیابیوںکے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میںآپ کی سالگرہ کے خوشگوار موقع پر آ پ اور آپکی کی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور آپ کی اچھی صحت، خوشگوار زندگی اورمزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس جولائی آپ سے ہونے والی ملاقات کی خوشگوار یادیںمیرے دل و دماغ میں آج بھی تازہ ہیں۔ اگرچہ ہماری ملاقاتیں تواتر کیساتھ نہیں ہوتیں لیکن ہمارے درمیان ہونے والی گفت و شنید اوردیگر رابطوں کے باعث ہماری دوستی کا رشتہ تسلسل کیساتھ مضبوط ہورہا ہے۔ ہم ایک دوسرے سے ہزاروں میل دور ہیں لیکن ہماری دل اکٹھے دھڑکتے ہیں کیونکہ دوستی فاصلوں کی محتاج نہیں ہوتی اورمخلص دوست ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اورایک دوسرے کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیاررہتے ہیںاورآپ چین کے انتہائی مخلص دوست ہیں اورہم آپ کے اخلاص اورمحبت کے قائل ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ ہم ہمیشہ اچھے دوستوں اور بھائیوں کی طرح دوستی کے اس رشتے کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے نائب وزیر نے کہا کہ پاکستان کے تجربہ کار سیاسی لیڈر ہونے کے ناطے آپ نے صوبہ پنجاب میںاپنی مضبوط لیڈر شپ کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا ہے اورآپ کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے۔آ پ کی انتھک محنت اورمخلصانہ کوششوں کے باعث مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیاں ملی ہیں اورصوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں اہم ترین کامیابیوں کے ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے دیرینہ مخلص دوست ہونے کی خصوصی حیثیت سے آ پ نے کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مابین تعلقات کو بڑھانے،پاکستان اورچین کی دوستی میںاستحکام خصوصاً پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے گراںقدر اوربے مثال خدمات سرانجام دی ہیںاوراس ضمن میں غیر معمولی کوششیں کی ہیںجو قابل قدر ہیں۔ میں آپ کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے پناہ تڑپ وجذبے اور پاک چین دوستی کے فروغ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے غیر معمولی عزم کامعترف ہوں اورمیں نے اس کوہر موقع پر محسوس کیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ چین اورپاکستان کے تعلقات انتہائی گہرے ہیں اوردونوں ملک نے ہر سطح پر ایک دوسرے کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور پاکستان اورچین سٹریٹجک پارٹنرز ہیں۔دونوں ملکوں کے عوام کی دوستی لازوال ہے اورانہیں اس دوستی پر فخر ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے اپنے ممالک میں حکمران سیاسی جماعتیں ہیں اور دونوں جماعتوں کے مابین قریبی روابط ہیںاورپارٹی ٹو پارٹی تعلقات سے نہ صرف گورننس کے تجربات کو باہمی طورپر سیکھنے کا موقع ملا ہے بلکہ پاک چین تعلقات کو بھی بے پناہ فروغ ملاہے اورمجھے پوری امید ہے کہ ہمارے درمیان قائم ا س عظیم رشتے کومستقبل میں مزیدوسعت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :