لاہور ، سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد شہر میں کرائمز کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہو گی،(آن لائن) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:20

لاہور ، سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد شہر میں کرائمز کی شرح میں کافی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد شہر میں کرائمز کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیف سٹی پروجیکٹ اتھارٹی کے دفتر میں ایک اعلیٰ سطی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں آئی جی پولیس پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب ڈی جی سیف سٹی پراجیکٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے سیف سٹی پراجیکٹ اتھارٹی کو پروجیکٹ جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پراجیکٹ کی اپنی اہمیت ہے جس سے کوئی انکاری نہیں ہیانہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق جسٹس باقر نجفی انکوائری رپورٹ کو مشروط پبلک کرنے کا عندیا دے دیا ہے بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سنگل بینچ کا فیصلہ غیر قانونی ہے اور معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ میں زیر سماعت ہے اور اگر فل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق جسٹس باقر نجفی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تو اس پر من و ان عمل درآمد کیا جائے گا اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اپنی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔