علامہ اقبال انٹر نیشنل ایر پورٹ پر طیاروں کی کمی ، فنی خرابیاں ، مسافر پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ بدستور جاری

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:13

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایر پورٹ پر طیاروں کی کمی ، فنی خرابیاں ، مسافر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایر پورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے مسافر پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 40پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 24پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 16پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیںپروازوں کے متاثر ہونے سے ان پروازوں کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :