Live Updates

شاہد خاقان عباسی کی جگہ شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کی تجویز پر ایک مرتبہ پھر سے غور شروع

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات میںمعاملے پر بات چیت ،شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا مقصدمسلم لیگ (ن) کے اندر دھڑے بندی کا خاتمہ کرنا ہے ،شہباز شریف لندن طلب،ذرائع

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:04

شاہد خاقان عباسی کی جگہ شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کی تجویز ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جگہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کی تجویز پر ایک مرتبہ پھر سے غور شروع کردیا گیا اس معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ہونے والی ملاقات میں بات چیت کی گئی ۔شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کی تجویز دوبارہ اس لیے زیر غور لائی گئی ہے تاکہ مسلم لیگ (ن) کے اندر دھڑے بندی کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

سینیٹ سے پولٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002میں ترمیم کے بعد نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا دوربارہ صدر منتخب کیاجائے گا اس ضمن میں ایک نجی ٹی و ی چینل نے لند ن میں اپنے نمائندے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا معاملہ ایک بار پھر زیر غور آیا ہے اور اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اسی لیے شہباز شریف کو ہنگامی طور پر برطانیہ میں نوازشریف نے بلایا ہے جو چند گھٹنوں بعد پہنچ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ پارٹی کے اندر سے دھڑے بندی ختم کی جاسکے اور مسلم لیگ (ن) کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ ختم ہوسکے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے قانون کی منظوری کے بعد نوازشریف کو ہی پارٹی کا صدر دوبارہ منتخب کیا جائے گا۔شہباز شریف لندن میں (آ ج ) اتوار کو اہم ملاقات کریں گے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔شہبازشریف اس ملاقات میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے تحفظات سے بھی نوازشریف کو آگاہ کریں گے جبکہ بعض اہم شخصیات سے پس پردہ ہونے والے رابطوں پر بھی نوازشریف کو اعتماد میں لیں گے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات