لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا، قوم کے بیٹے سرحدوں کی حفاظت کیلئے جان پر کھیلنے پر تیار رہتے ہیں ،

افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال نہ ہونے دے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا پاک فوج کے نوجوان افسر کی شہادت پر اظہار افسوس

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:04

لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا، قوم کے بیٹے سرحدوں ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے نوجوان افسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا، قوم کے بیٹے سرحدوں کی حفاظت کیلئے جان پر کھیلنے پر تیار رہتے ہیں ، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال نہ ہونے دے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ پر امن پاکستان دینے کے لئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پاک فوج کے نوجوان افسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ، پاک فوج اور شہید کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی جان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ قوم کے بیٹے سرحدوں کی حفاظت کیلئے جان پر کھیلنے پر تیار رہتے ہیں ، افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی فوج کی چوکی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال نہ ہونے دے ۔