ْ دورہ امریکہ کامیاب رہا ، اقوام متحدہ میں اپنا موقف اچھے طریقے سے بیان کیا ،وزیراعظم

پارٹی صدارت پر ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ، نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی تک لندن میں ہی رہیں گئے ،عوام نے این اے 120 میں اپنافیصلہ سنادیا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عباسی کی مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:04

ْ دورہ امریکہ کامیاب رہا ، اقوام متحدہ میں اپنا موقف اچھے طریقے سے بیان ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیو یارک کا دورہ کامیاب رہا ، اقوام متحدہ میں اپنا موقف اچھے طریقے سے بیان کیا ، نواز شریف بیگم کلثوم نواز کے صحت یاب ہونے تک لندن میں ہی رہیں گئے ۔ ہفتہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہو ا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو اپنے دورہ امریکہ اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر نواز شریف نے ان کے دوریہ امریکہ کو سراہا اور کہا کہ آ پ نے پاکستان کی کشمیر کی اچھی ترجمانی کی ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا دورہ امریکا کامیاب رہا دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئیں اور جنرل اسمبلی اجلاس میں مسلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مشاورتی اجلاس میں پارٹی صدارت پرابھی کوئی بات نہیں ہوئی ،عوام نے این اے 120 میں اپنافیصلہ سنادیا ہے مسلم لیگ ن کی جیت ہوئی ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ لند سے اسلام آباد جائیں گے یا لاہور جس پر وزیر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے کہا بھیجنا چاہتے ہیں ۔ ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لند ن آ رہے ہیں کیا آپ ان سے مل کر جائیں گئے جس پر انہوں نے کہا نہیں اب میں واپس جاوں گا