بھارتی سرکار ہندوستان کے اندر اور باہر دہشت گردی کی سب سے بڑی ایکسپورٹر ہے ‘ خواجہ سعد رفیق

بھارتی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے معصوم پاکستانیوں کی شہادت درندگی ،سفاکی کی انتہا ،اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے ،مہذب اقوام کو بھارتی درندگی کا نوٹس لینا ہو گا ‘ وفاقی وزیر کا شدید ردعمل ، شہید لیفٹیننٹ ارسلان کو بھی خراج تحسین

ہفتہ 23 ستمبر 2017 17:45

بھارتی سرکار ہندوستان کے اندر اور باہر دہشت گردی کی سب سے بڑی ایکسپورٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بھارتی سرکار ہندوستان کے اندر اور باہر دہشت گردی کی سب سے بڑی ایکسپورٹر ہے ،بے لگام بھارتی فوج ہر قسم کی ریاستی و غیر ریاستی دہشت گردی کا باقاعدہ حصہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغانستان سے پاک فوج کی سرحدی چوکی پر فائرنگ سے شہید لیفٹیننٹ ارسلان کی تصویر شیئر کر کے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ہے مطلوب و مقصود ِ مومن ۔

۔۔نہ مال ِ غنیمت نہ کشور کشا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے چھ معصوم پاکستانیوں کی شہادت درندگی اور سفاکی کی انتہا ہے ،اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور مہذب اقوام کو بھارتی درندگی کا نوٹس لینا ہو گا اور پاکستانی قوم حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے ردعمل اور موقف کی پوری طرح حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار ہندوستان کے اندر اور باہر دہشت گردی کی بڑی ایکسپورٹر ہے، بے لگام بھارتی فوج ہر قسم کی ریاستی اور غیر ریاستی دہشت گردی کا باقاعدہ حصہ ہے۔