وادی راجگال میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 17:29

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23ستمبر 2017ء ): وادی راجگال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق وادی راجگال میں موجود پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں 22سالہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ارسلان عالم راجگال میں کمانڈنگ آفیسر کی حیثیت سے تعینات تھے ۔ لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور،گورنر خیبر پختونخواہ سمیت عسکری و سول حکام نے شرکت کی ۔ لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے جسد خاکی کو انکے آبائی علاقے کوٹلی ستیاں منتقل کر دیا گیا جہاں انکی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی ۔