بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی خاتون سیاستدان نے مسلم لڑکے کے ساتھ چائے پینے پر ہندو لڑکی کی دھلائی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 ستمبر 2017 17:11

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی خاتون سیاستدان نے مسلم لڑکے کے ساتھ ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2017ء) : بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اکثر و بیشتر ہی مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہے۔ حال ہی میں بی جے پی کی ایک خاتون سیاستدان نے مسلمان لڑکے کے ساتھ بیٹھ کر چائے پینے کی پاداش میں ہندو لڑکی کی دھلائی کر دی۔

(جاری ہے)

ہندو لڑکی اُتر پردیش کی ریاست علی گڑھ میں ایک چائے کی دُکان پر مسلمان لڑکے کے ساتھ بیٹھی تھی کہ بی جے پی کی خاتون سیاستدان اور ورکرز نے مبینہ طور پر بین المذہبی تعلقات رکھنے پر ہندو لڑکی اور مسلمان لڑکے کی دھلائی شروع کر دی۔

خاتون رہنما نے ہندو لڑکی کو تھپڑ مارتے ہوئے مذہبی ثقافت کے خلاف جانے پر بےعزت بھی کیا۔ تھپڑ رسید کرنے پر بھارتی رہنما مسلسل ہندو لڑکی کو یہی کہتی رہیں کہ کیا تمہیں اتنا بھی سمجھ نہیں آتا کہ کون ہندو اور کون مسلمان ہے؟ اس ویڈیو کو بھارت کے میڈیا چینلر پر بھی نشر کیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو آنے پر صارفین نے بھارت اور اس کی مذہبی منافرت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ بی جے پی کی لیڈر نے کس طرح لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا آپ بھی ملاحظہ کیجییے۔

متعلقہ عنوان :