کپتان اکیلا کچھ نہیں کرسکتا،جیت کیلئے ٹیم ورک کرنا پڑتا ہے،

سری لنکاکی ٹیم بہت اچھی ہے ،سریز کوآسان نہیں لیں گے،مصباح الحق اور یونس خان کے ٹیم میں نہ ہونے سے بہت فرق پڑے گا،چھوٹے چھوٹے ٹارگٹ لیکر چل رہاہوں،پاکستان کی فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بہتری آئی ہے،اچھی کارکردگی کیلئے ڈمیسٹک کرکٹ اہم کردار ادا کرتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کا فائنل زندگی بھریار رہے گا، امید ہے مستقبل میں پاکستان اوربھارت کے درمیان بھی سیریز ہوگی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 17:38

کپتان اکیلا کچھ نہیں کرسکتا،جیت کیلئے ٹیم ورک کرنا پڑتا ہے،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کپتان اکیلا کچھ نہیں کرسکتا،جیت کیلئے ٹیم ورک کرنا پڑتا ہے، سری لنکاکی ٹیم بہت اچھی ہے ،سریز کوآسان نہیں لیں گے،مصباح الحق اور یونس خان کے ٹیم میں نہ ہونے سے بہت فرق پڑے گا،چھوٹے چھوٹے ٹارگٹ لیکر چل رہاہوں،پاکستان کی فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بہتری آئی ہے،اچھی کارکردگی کیلئے ڈمیسٹک کرکٹ اہم کردار ادا کرتی ہے، چیمپئنز ٹرافی کا فائنل زندگی بھریار رہے گا، امید ہے مستقبل میں پاکستان اوربھارت کے درمیان بھی سیریز ہوگی۔

ہفتہ کو سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدہے نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے،نوجوان کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں،کوشش ہوگی پہلے ٹیسٹ میچ سے جیت کا آغاز کریں،مصباح الحق اور یونس خان کے نہ ہونے سے بہت فرق پڑے گا،کوشش ہوگی کہ مصباح کی طرح پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلوں،کپتان اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بھی بہتری آئی ہے،ہر شعبے میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے،سری لنکاکی ٹیم بہت اچھی ہے۔

دو بڑے کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے خلا پیدا ہوا ہے ،مصباح الحق بہترین کھلاڑی ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔یاسر شاہ کو فٹنس درپیش تھا ،لیکن اب انہوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیاہے، سیریز کو آسان نہیں لیں گے،ہمارا مقصد پاکستان کیلئے اچھا پرفارم کرنا ہے،چھوٹے چھوٹے ٹارگٹ لیکر چل رہا ہوں۔انضمام الحق میری رائے کا بہت خیال رکھتے ہیں،اور مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔پوری ٹیم اور مینجمنٹ ایک پیج پر ہے،جو کہ خوش آئند ہے،سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل زندگی بھر یاد رہے گا،ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہے،امید ہے مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی سیریز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :