کربر اور مگوروزا ناکام، کیرولین وزنائیکی اور پولو چنکووا ٹوکیو ٹو اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 23 ستمبر 2017 17:38

کربر اور مگوروزا ناکام، کیرولین وزنائیکی اور پولو چنکووا ٹوکیو ٹو ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) کیرولین وزنائیکی اور انستاسیا پولوچنکووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ٹوکیو ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، اینجلیق کربر اور گربین مگوروزا سیمی فائنلز میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ڈنمارک کی سٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش کھلاڑی گربین مگوروزا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں رشین کھلاڑی انستاسیا پولو چنکووا نے جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-0، 6-7 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :