لاہورپہنچنے پرپہلی اورنج لائن میٹروٹرین کی تقریب رونمائی7 اکتوبرکوہوگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:51

لاہورپہنچنے پرپہلی اورنج لائن میٹروٹرین کی تقریب رونمائی7 اکتوبرکوہوگی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2017ء ):  لاہورپہنچنے پرپہلی اورنج لائن میٹروٹرین کی تقریب رونمائی 7 اکتوبرکو ہوگی،میٹروٹرین کی بوگیاں کھڑی کرنے کیلئے ڈیرہ گجراں میں ڈپو کا 80 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنج میٹرو ٹرین کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں اورنج میٹرو ٹرین کے تعمیراتی منصوبے سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ ڈپو کی اندرونی سڑکوں کی تعمیرجلد ازجلد مکمل کی جائے۔ تاکہ ٹرینوں کی آمد کے وقت ڈپو کی سڑکیں تیار ہوجائیں۔ واضح رہے پنجاب حکومت نے لاہورپہنچنے پرپہلی اورنج لائن میٹروٹرین کی تقریب رونمائی 7 اکتوبرکو منعقد کرنے کافیصلہ کیا ہے،میٹروٹرین کی بوگیاں کھڑی کرنے کیلئے ڈیرہ گجراں میں ڈپوکا80 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور پاکستان میں چینی سفیراورسی آرنورنکو کے سربراہ منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔