گرو گرمیت سنگھ اپنی خفیہ غار میں بگ باس طرز کے شو کرواتا تھا ، ہنی پریت کے سابق شوہر کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:47

گرو گرمیت سنگھ اپنی خفیہ غار میں بگ باس طرز کے شو کرواتا تھا ، ہنی پریت ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23ستمبر 2017ء ):گرو گرمیت کی لے پالک بیٹی ہنی پریت کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرہ سچا سودا کے مذہبی پیشوا گرو گرمیت اپنی خفیہ غار میں بگ باس طرز کے شو کرواتا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ سچا سودا کے مذہبی پیشوا گرو گرمیت سنگھ کی لے پالک بیٹی اور اسکی مبینہ جانشین ہنی پریت کے شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گرو گرمیت سنگھ اپنی خفیہ غار پر جہاں دیگر پر اسرار سرگرمیاں کرواتا تھا وہیں وہ بگ باس طرز کے شو بھی اس غار میں منعقدرواتا ۔

(جاری ہے)

جہاں سے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہ ہوتی تھی اور وہاں رہنے کے دوران گرو گرمیت کے مختلف احکامات کی پابندی کرنا ہوتی تھی ۔ہنی پریت کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ وہ بھی ایسے ہی ایک شو کا حصہ رہ چکا ہے جہاں وہ اپنی بیوی کیساتھ 28دن تک اس شو کا حصہ رہا ۔یہاں حصہ لینے والے اکثر جوڑے ہوا کرتے تھے جو گرو گرمیت کے اس شو کا حصہ بنتے تھے ۔یاد رہے کہ گرو گرمیت سنگھ اسوقت اپنی ہی دو خاتون پیروکاروں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں 20سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔