یونین اور سیاسی سرگرمیوں میں شرکت : سی ڈی اے کے دو افسران کی تنزلی کردی گئی ، رپورٹ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے دو افسران کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر تنزلی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبر یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے پر دو سی ڈی اے افسران کی ترقی روک دی گئی ہے اور سزا کے نفاذ کے بعد ان کو سابقہ عہدوں پر واپس کردیا گیا ہے سی ڈی اے نے ماہ اگست میں دو انکوائریوں کو حتمی شکل دی یہ انکوائریاں اتھارٹی کے تیرہ افسران اور عہدیداروں کیخلاف شروع کی گئی ان میں سے تیرہ کو ریلیف دیا گیا دو ملازمین کو بڑی سزا دی گئی جبکہ چار کو کم سزائیں دی گئیں جبکہ چارملازمین کے کیسز ابھی زیر عمل ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق گریڈ سترہ کے ریاض خان جو کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہے تھے انہیں بڑی سزا دی گئی یعنی انہیں کم درجہ کی پوسٹ پر کردیا گیا شکایت دفتر کے آپریٹنگ آفیسر جاوید مسیح کو بڑی سزا دی گئی ہے یعنی ان کوبھی نچلی پوسٹ پر کردیا گیا ہے ریاض خان اور جاوید مسیح کو یونین مظاہروں میں شرکت کرنے پر قواعد وضوابط کی خلاف ورزی میں سزائیں دی گئیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سٹرکچر محمد نعیم کی شدید مذمت کی گئی ہے ایک دوسرے کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے اعجاز الحسن کو کم سزا دی گئی اور ان کی پانچ سال کے ایکریمنٹس روک دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :