فیصل آباد،موٹرسائیکل تصادم میں شہری چل بسا،چار زخمی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں شہری چل بسا دیگر حادثات میں چار زخمی ‘تفصیلاتکے مطابق 55سالہ محمد جاوید ولد محمد اسماعیل سکنہ نو ج ب جوکہ سرگودھا روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن سر میں شدید چوٹ لگنے سے ہسپتال میں جانبر نہ ہوسکا جبکہ دیگر حادثات میں تیس سالہ یوسف ولد شہامند علی سکنہ 229موٹر سائیکل سے گر کر ‘پچیس سالہ ثقلین ولد مجید سکنہ 206پنکھا چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ‘آٹھ سالہ بخت علی ولد حمید سکنہ جھال پل کھیلتے ہوئے گر کر ‘نظر علی ولد ولی محمد کار کی ٹکر سے زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا

متعلقہ عنوان :