اٹھارہ سالہ طالب علم کی المناک موت ،بسیں نذر آتش کرنے پر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء)اٹھارہ سالہ طالب علم کی المناک موت ،بسیں نذر آتش کرنے پر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جبکہ طالب علموں کی جانب سے احتجاج کے خدشہ کے پیش نظر اسلامیہ کالج اور ڈگری کالج کوبند کردیا گیا ہے ‘ ‘پولیس نے مختلف دفعات کے تحت طلباء کیخلاف اور ڈرائیور کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

آن لائن کے مطابق صورتحال پر غور کیلئے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کااجلاس آج منعقد ہوا جس میں بسیں نذر آتش کرنے اور ہنگامہ آرائی میں ہونیوالے نقصان کے ازالے تک غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ‘علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے صورتحال سے متعلق مشاورت شروع کردی جبکہ اس سلسلے میں انکوائری کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بس کی ٹکر سے جمیل آباد کے علاقے سولنگ کا رہائشی اٹھارہ سالہ علی حیدر ولد مقبول کی موت پر طلباء مشتعل ہوگئے طالبعلم کے جاں بحق ہونے پرمشتعل طلباء نے‘چھ بسیں نذر آتش کردیاطلباء نے مسافروں کوبسوں سے اتار کر آگ لگا ئی پولیس اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی ‘فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ بجھانے سے روک دیا گیا کالج انتظامیہ نے گیٹ بند کردیا سینکڑوں طلباء کو محصور ہونے کے بعدنکال لیا گیا ‘سات سو طلبہ اوربس ڈرائیور کیخلاف دو تھانوں میں مقدمات درج شیخوپورہ روڈ سولنگ کے رہائشی اٹھارہ سالہ علی حیدر ولد مقبول کی موت پر مشتعل طلباء نے لاری اڈا میں گھس کر بھی توڑ پھوڑ کی کوشش کی جسے بسوں کے عملہ نے ناکام بنا دیا بعد میں ایس ایس پی آپریشن رانا معصوم احمد ‘ایس پی لائلپور تائون احمد محیی الدین ‘ایس ایس پی ملک جمیل ظفر‘ڈی ایس پی گلبرگ عابد ظفر‘ڈی ایس پی سرگودھا روڈ‘ڈی ایس پی نشاط آباد ‘لائلپور ٹائون ‘مدینہ ٹائون ڈویژن کے ایس ایچ او ز اور پولیس لائن سے آنیوالی پولیس کی بھاری نفری کئی گھنٹے گزرنے کے بعد لاری اڈا کو جانیوالے تمام راستے بندکرکے معاملہ کو کنٹرول کیا سرگودھا روڈ پر اسلامیہ کالج کے سامنے سکینڈ ایئر کا طالب علم حیدر بس پر چڑھنے کی کوشش میں نیچے آکر کچلا گیا ‘ ‘پولیس نے مختلف دفعات کے تحت طلباء کیخلاف اور ڈرائیور کیخلاف مقدمات درج کرلئے