شیلے چوپڑا نے اپنی پہلی ہدایت کردہ فلم کے لئے انیل کپوراور سونم کپورسے رابطہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) بالی وڈ پرڈیوسر شیلے چوپڑا نے اپنی پہلی ہدایت کردہ فلم کے لئیانیل کپوراور ان کی بیٹی سونم کپورسے رابطے بڑھا لئے ۔بھارتی ذرائع کے مطابق شیلے چوپڑا باپ اور بیٹی کے رشتے پر ایک فلم بنا رہی ہیں جس میں پہلے سجنے دت کا نام سامنے آرہا تھا لیکن اب وہ فلم کے لئے حقیقی باپ بیٹی انیل کپور اور سونم کپور کے نام پر غور کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

شیلے کا کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے اس کا اعلان نہیں کیا لیکن انیل کپور اور سونم کپور سے اس ضمن میں رابطہ ضرور کیا ہے ۔انیل کپور آج کل راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم پھنے خان پر کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ وہ اپنے بیٹے ہرشوردھان کے ساتھ ابھیوان بندرا کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی باپ بیٹے کا کردار ادا کریں گے جبکہ سونم کپور ویر دی ویڈنگ کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔۔

متعلقہ عنوان :