شوبز نیوز*

ْ جیل میں اپنی عمر بڑھتی دیکھی اب درختوں کے اردگرد ڈانس کرنے جیسے کردار نہیں کرسکتا ، سنجے دت

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) بولی وڈ کے بڑے ستارے ابھی بھی اپنی فلموں میں نوجوانوں کے کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں سنجے دت بھی اپنے لیے ایک نئی راہ بنا رہے ہیں۔سنجے دت فلم بھومی کے ساتھ بولی وڈ میں واپسی اختیار کررہے ہیں اور وہ اب فلمیں اپنی عمر کے حساب سے ہی کریں گے۔اس فلم کے بعد 8 فلمیں ان کی لسٹ میں موجود ہیں، جن میں منا بھائی سیریز، صاحب بیوی اور گینگسٹر 3، ملنگ، شدت، مارکو بھا، تورباز اور نشی کانتھ کمتھ کی فلم موجود ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق سنجے دت کا فلم بھومی کی تشہیر کے دوران کہنا تھا کہ میں ایسی فلموں کے اسکرپٹ سائن کررہا ہوں جس میں، میں اپنی عمر کے ہی کردار کروں، میرے خیال سے ایسا اب تک ہندوستانی فلموں میں نہیں ہوا اور میں یہی کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جیل میں اپنی عمر بڑھتی دیکھی ہے، اب میں درختوں کے ارد گرد ڈانس نہیں کرسکتا اور نہ ہی کالج کا طالب علم بن سکتا ہوں، میں اپنی عمر کے حساب سے کردار کروں گا۔جہاں شاہ رخ، عامر، سلمان، اکشے اور اجے دیوگن اپنی عمر سے کم اداکاراں کے ساتھ فلموں میں رومانس کرتے نظر آتے ہیں، وہیں سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی رومانٹک فلموں میں کام نہیں کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :