سپورٹس ڈیسک*

نوجوان فاسٹ بالر محمد عامر اور اہلیہ کاایک دوسرے کو ٹویٹر پر محبت بھرا پیغام

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء)پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر محمد عامر اور ان کی اہلیہ نے ایک دوسرے کو ٹویٹر پر محبت بھرا پیغام دیا ہے۔محمد عامر کی اہلیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے شوہر کیلئے محبت بھرے پیغام میں کہا ہے کہ آپ میری زندگی کی سب سے اہم چیز ہیں، میں آپ سے بیحد محبت کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

نرجس عامر نے لکھا کہ میں 6 سال سے آپ کو جانتی ہوں، 3 سال سے آپ کی اہلیہ ہوں ۔

اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے محمد عامر نے بھی لکھا کہ میری بھی خوش نصیبی ہے کہ آپ میری زندگی کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کے ممتاز بالر محمد عامر حال ہی میں باپ بنے ہیں۔ اللہ تعالی نے انہیںبیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔ اسی وجہ محمد عامر ورلڈ الیون کے ساتھ ہونے والی حالیہ ٹی ٹونٹی سیریز میں شریک نہیں ہو پائے تھے۔۔