برطانوی کمپنی کیورکس ایران میں 600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا سولر پاور پلانٹ لگائے گی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:43

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) برطانیہ کی قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی کیورکس ایران میں 600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا سولر پاور پلانٹ لگائے گی۔منصوبے پر کام کا آغاز 2018 کی پہلی ششماہی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈیگو بیاسی نے صحافیوں کو بتایا کہ 600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا یہ سولر منصوبہ چین میں قائم ہونے والے 1.5 گیگاواٹ کے سولر منصوبے کے بعد دنیا کا چھٹا بڑا منصوبہ ہوگا۔

اس کی تنصیب وسطی ایران میں کی جائے گی جس پر 50 کروڑ یورو لاگت آئے گی۔انھوں نے کہا کہ کیورکس اور ایران کی وزارت توانائی کے درمیان معاہدے کے مطابق اس منصوبے کے تنصیب، مرمت سازی اور آپریشنز کی مکمل ذمہ داری کمپنی پر عائد ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں تین سال کا عرصہ لگے گا تاہم ہرچھ ماہ بعد 100 میگاواٹ کا سولر پلانٹ مکمل کرکے اس کی بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جاتی رہے گی۔۔

متعلقہ عنوان :