بینک آف انڈونیشیاء نے قرضوں پر سود کی شرح میں 0.25 فیصد کمی کردی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:42

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء)انڈونیشیا کے مرکزی بینک نے قرضوں پر سود کی شرح میں 0.25 فیصد کمی کردی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بینک آف انڈونیشیا نے قرضوں پر سود کی شرح میں 25 بنیادی پوائنٹس (0.25 فیصد) کمی کرتے ہوئے 4.25 فیصد مقرر کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد ملکی اقتصادی شرح نمو (جو گزشتہ ایک سال سے 5 فیصد پر قائم ہی) میں اضافہ کرنا ہے۔۔