موڈیز نے برطانیہ کی طویل مدتی قرضوں کیلئے کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے برطانیہ کی طویل مدتی قرضوں کیلئے کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی ہے جس کی وجہ بریگزٹ بارے بات چیت کے باعث اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور سرکاری مالیات میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

ایجنسی کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق طویل مدتی قرضوں کیلئے برطانیہ کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ کمی کے ساتھ اے اے 2 مقر کی گئی ہے، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے قرضے بڑھتے ہی رہیں گے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے انخلا کے بعد تجارتی معاہدے اور بہترین تعلقات کے باوجود برطانیہ کو یونین تک وہ رسائی نہیں مل سکے گے جس سے وہ فی الوقت مستفید ہورہا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :