امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سیاسی کشیدگی ہے۔نیویارک میں سپا ٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.36 فیصد بڑھ کر 1295.71 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 2.70 ڈالر (0.21 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1297.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1294.60 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1297.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1296.41 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1299.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔۔

متعلقہ عنوان :