انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوںمیں اضافہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء)انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوںمیں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا میں سرد موسم کی پیش گوئی کے باعث طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں دسمبر کیلئے روئی کے سودے 0.21 سینٹ (0.31 فیصد) اضافے کے ساتھ 68.46 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں روئی کی کل 16926 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 5151 گانٹھیں کم ہیں۔۔