حسیم خان کو قومی ہاکی ٹیم سے ڈراپ کرنا زیادتی ہے، جاوید اقبال

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سینیئر جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال اور کونسل ممبر محسن علی خان نے پاکستان ٹیم سے حسیم خان کے نکالے جانے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلیکشن کمیٹی کی قومی کپتان کے ساتھ نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ سندھ کی جانب سے قومی ٹیم کی نمائندگی کو یکسر نظرانداز کردینا قابل افسوس امر ہے۔

(جاری ہے)

نیوی سے کھیلنے والے فرسٹ کلاس ہاکی پلیئر محسن علی خان نے کہا کہ حسیم خان نہ صرف مکمل فٹ بلکہ میرٹ پر پورا اترنے والے سینٹر فارورڈ ہیں ان کے بارے میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی جو خود بھی سینٹر فارورڈ پوزیشن پر کھیلتے رہے ہیں منفی تبصرہ سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں وزیراعلی سندھ وزیر کھیل محمد بخش خان مہر سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی ٹیم میں سندھ کی نمائندگی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر و سیکریٹری سے اپیل کرتے ہیں کہ کل تک مکمل فٹ اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے والے حسیم خان جو کل تک قومی ٹیم کا کپتان تھا وہ اچانک کیسے بیکار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :