کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،متحدہ لندن کے دہشت گرد سمیت 4ملزمان گرفتار

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد عاطف عرف پپیتا کو گرفتار کیا ، جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم پارٹی کے جھنڈے لگانے ، فطرے کے نام پر بھتہ وصول اور کھالیں چھیننے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان سجاد عرف بابری ، لقمان اور فہد کو گرفتار کیا ۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروباری میں ملوث ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :