ْسبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ،قلت ناکام طرزِ حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ عزیز الرحمن چن

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومتی دعوئوں کے برعکس سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ اور قلت ناکام طرزِ حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ زرعی صوبہ ہونے کے باوجود سبزیاں اور پھل عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں پنجاب میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے ، ملک کی تاریخ میں پہلی بار زرعی اجناس بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جب سبزیاں اور دالیں عوام کی پہنچ سے دور ہوں گی تو عوام کی حالتِ زار کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی مایوس کن ہے مسلم لیگ ن نے ان چار سالوں میں عوام کو خوار کر دیا ہے مہنگائی کا جن نہ صرف بے قابو بالکہ معصوم لوگوں کو خودکشیوں کی صورت میں نگل بھی رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :