کراچی،ماتحت عدالت نے گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) ماتحت عدالت نے گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔ہفتہ کوکراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ ملزمان میں حسن مظہر اور اہلیہ نگہت بی بی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمان کی تین لاکھ روپے میں ضمانت منظور کی تھی۔ میاں۔ بیوی پر گھریلو ملازمہ 18 سالہ فاطمہ کو تشدد کرکے قتل کرنے کا الزام ہے۔ مقتولہ کی لاش ہفتہ کو ڈیفنس کے بنگلے سے ملی تھی۔ پولیس کے مطابق وجہ موت سامنے آنے کے بعد ملزمان نے حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ گزری پولیس نے والدین کے احتجاج کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ گزری پولیس نے بنگلے کے مالک اور مالکن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :