سندھ ہائی کورٹ نے عائشہ باوانی سے متعلق سندھ حکومت کی توہین عدالت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے عائشہ باوانی سے متعلق سندھ حکومت کی توہین عدالت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ کے روبرو عائشہ باوانی کالج ملکیت تنازع سے متعلق سندھ حکومت کی عائشہ باوانی ٹرسٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت کی توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے سندھ حکومت کے خلاف عائشہ باوانی ٹرسٹ کی توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کردی۔ جسٹس فہیم صدیقی نے ریماکس دیئے میں حکم سنا چکا ہوں اس کیس کو مزید سننے کی ضرورت نہیں۔ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے عدالت عظمی ہی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :