کراچی،ماتحت عدالت نے دہری شہریت رکھنے والے ارکان کے خلاف مقدمے کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کردی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) ماتحت عدالت نے دہری شہریت رکھنے والے ارکان کے خلاف مقدمے کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوکراچی سٹی کورٹ میں سیشن جج جنوبی کی عدالت میں دہری شہریت رکھنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ نادیہ گبول عدالت میں پیش ہوئیں اور فرح ناز اصفہانی کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے کہا کہ فرح ناز اصفحانی علاج کے لیئے ملک سے باہر ہیں۔ حاضری سے استثنی دیا جائے۔ پراسیکیوٹر نے کہا ملزمان کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن کی درخواست پر کاروائی جاری ہے۔ دونوں کی دہری شہریت کیس میں بریت کی درخواستیں مستردہوچکی ہیں۔ عدالت نے فرح ناز اصفحانی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :