کراچی،ماتحت عدلت نے دو پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس کی ضمانت منظور کرلی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) ماتحت عدلت نے دو پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ہفتہ کوکراچی سٹی کورٹ میں ماتحت عدالت کے روبرو دو پاسپورٹ رکھنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ کینیڈین خاتون سے شادی کے بعد کینیڈا کی شہریت کیلئے سندھ حکومت سے 1988 میں اجازت لی تھی۔

اجازت کے باوجود کینیڈا کی شہریت نہیں لی۔

(جاری ہے)

دہری شہریت نہ ہونے کے باوجود جھوٹے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمہ ختم اور ضمانت منظور کی جائے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاس دو پاسپورٹ ہیں۔ ایک پاسپورٹ 1995 جبکہ دوسرا 2015 میں بنایا گیا۔ ملزم نے پاسپورٹ، کوائف میں خود کو تاجر ظاہر کیا ہے۔ ملزم نے دنوں پاسپورٹ پر غیر ملکی سفر بھی کیا ہے۔ ملزم دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا ہے، درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ عدالت نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :