احتساب عدالت، اسٹیل ملز میں کروڑوں کے کرپشن کی سماعت ملزم کے وکیل کی علالت کے باعث ملتوی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل ملز میں کروڑوں کے کرپشن کی سماعت ملزم کے وکیل کی علالت کے باعث ملتوی کردی۔ہفتہ کوکراچی کی احتساب عدالت کے روبروپاکستان اسٹیل میں کروڑوں کی کرپشن سے متعلق سماعت ہوئی۔ سابق چئیرمین اسٹیل مل معین آفتاب عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق معین آفتاب نے 2007 میں پاکستان اسٹیل ملز میں بطور چیئرمین من پسند افراد کو غیر قانونی ٹھیکے جاری کیے۔

نیب ریفرینس میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں کانقصان پہنچا۔ معین آفتاب ریفرنسز میں ضمانت پر رہا ہیں۔وکیل صفائی شوکت حیات علالت کے باعث عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ ساتھی وکیل نے کہا کہ شوکت حیات کی طبیعت ناساز ہے سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :