ْوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان آتے ہوئے لندن پہنچ گئے

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان آتے ہوئے لندن پہنچ گئے ، لندن ائیرپورٹ پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لندن سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس میں شرکت کے بعد نیویارک سے پاکستان آتے ہوئے گزشتہ روز لندن پہنچے جہاں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وفد کی قیادت کی ، انہوں نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے علاوہ کئی عالمی راہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں، وزیر اعظم نے کاروباری شخصیات ،تھنک ٹینک اور امریکی میڈیا سے بات چیت بھی کی۔