مشرف شیرہوتوبینظیرکی طرح پاکستان آؤ،بھٹوکی طرح سیاست کرکے دکھاؤ،خورشید شاہ

جن کو جیل اورموت کا ڈرہو وہ عوام کی بات نہیں کرتے،جن کی حکومت ہے،وہ ایک ایک کرکےملک سے بھاگ رہے ہیں،پارلیمنٹ کو کمزور کرنے والا پاکستان سے سنجیدہ نہیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:06

مشرف شیرہوتوبینظیرکی طرح پاکستان آؤ،بھٹوکی طرح سیاست کرکے دکھاؤ،خورشید ..
سکھر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2017ء ) : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیلنج کیا ہے کہ اتنے شیرہوتوبے نظیرکی طرح پاکستان آؤاور بھٹوکی طرح سیاست کرکے دکھاؤ،پھرپتاچلے گاشیرکون اور بکری کون ہے،جن کو جیل اور موت کاڈرہے وہ عوام کی بات نہیں کرتے،آج جن کی حکومت ہے،وہ ایک ایک کرکےملک سے بھاگ رہے ہیں،پارلیمنٹ کو کمزور کرنے والا پاکستان سے سنجیدہ نہیں۔

انہوں آج سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر مملکت پرویز مشرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ پرحملہ ہواتوملزم گرفتاربھی ہوئے اور سزابھی پاگئے۔ آپ نے محترمہ کے ساتھ جوکیاتاریخ آپ کومعاف نہیں کرے گی۔ پرویزمشرف پرحملہ ہواتو جائےوقوعہ کو3دن سیل رکھا گیا۔ بےنظیرپرحملے کے ایک گھنٹےبعد جائے حادثہ دھو دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشرف دس سال کیوں خاموش رہے؟ دس سال خاموش تھے ، اب تیس مار خان بن گئے ہیں۔

اتنے شیرہوتوبے نظیرکی طرح پاکستان آؤاور بھٹوکی طرح سیاست کرو۔پھرپتا چلے گا شیرکون ہے اور بکری کون ہے۔ آج تم اس لیے ڈرتے ہوکہ تم کوپاکستان آنا پڑے گا۔ ہم بیرون ملک بیٹح کرشیرنہیں بنتے۔ہم ملک میں بیٹھ کر شیر ہیں۔ موت کاخوف ساتھ رکھ کرعوام کی خدمت نہیں کی جاتی۔ کمردردکے بہانے بھاگ کردبئی میں ڈسکوڈانس کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج حکمران باہر چلے گئے ہیں،حکومت ان کی ہے۔

ایک ایک کرکے سب ملک سے بھاگ رہے ہیں۔کوئی کہتا ہے آئیں گے،کوئی کہتا ہے نہیں آئیں گے۔ پاکستان میں مسائل کا انبار ہے حکمران باہر چلے گئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ اور اداروں میں ٹکراؤ کی کوشش کی جارہی ہے،چاہتے ہیں پارلیمنٹ اور اداروں میں ٹکراؤ کی فضا ختم ہو۔ پارلیمنٹ کو کمزور کرنے والا پاکستان سے سنجیدہ نہیں۔