فرانسیسی تاجر کا برقع پہننے والی خواتین کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:01

فرانسیسی تاجر کا برقع پہننے والی خواتین کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان
ویانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23ستمبر 2017ء ): فرانس کے ارب پتی تاجر نے آسٹریا کی برقع پہننے والی خواتین کو ہونے والے جرمانے اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریا کی حکومت نے یکم اکتوبر سے خواتین کے بروقع پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر ڈیڑھ سو یورو (19ہزار پاکستانی روپے)جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ اس پر الجزائری نژاد فرانسیسی تاجر راشد نقاز نے آسٹریا کی مسلم خواتین سے کہا ہے کہ وہ حجاب پہنیں ،ان پر ہونے والے جرمانے راشد نقاز ادا کے گا ۔