بیلٹ و روڈ منصوبہ ایشیاء ، یورپ اور افریقہ کو ملانے والا امن پراجیکٹ ہے ، یو سین ون آنگ

عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کے بعد سے چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکا ہے ْکمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین نے ترقی کے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے، شنہوا سے انٹرویو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:46

بیلٹ و روڈ منصوبہ ایشیاء ، یورپ اور افریقہ کو ملانے والا امن پراجیکٹ ..
ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کی قیاد ت میں بیجنگ نے ترقی کے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے جس کی بدولت اس کے عوام خوشحالی سے ہمکنار ہوئے ہیں ۔یہ بات میانمر ۔ چین دوستی ایسوسی ایشن کے چیئرمین یو سین ون آنگ نے ایک انٹرویو میں بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

کئی دہائیوں کی اصلاحات کے باوجود چین نے خود اپنے قومی حالات کی بنیاد پر مارکیٹ نوعیت کی معیشت قائم کی ہے، یوسین ون آنگ جو کہ چین میں میانمر کے سابق سفیر بھی ہیں کہا کہ 2001ء میں عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کے بعد سے چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے اور ماہرین اقتصادیات کو توقع ہے کہ بیجنگ مستقبل قریب میں صف اول میں آنے کیلئے واشنگٹن کو پیچھے چھوڑ دے گا ۔

انہوں نے کہا کہ چین نے مارکیٹ نوعیت کی معیشت اپنائی ہے اور اپنے ساحلی علاقوں کے ساتھ 7خصوصی اقتصادی زون قائم کئے ہیں جو ملک کے مشرق میں معیشت کو فروغ دینے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کی کشش کا باعث بناہے۔ بیلٹ و روڈ منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جس سے دنیا کے باقی حصے کے علاوہ چین کو فائدہ پہنچے گا ، ایشیاء، یورپ اورافریقہ کو ملانے والے امن کا ایک منصوبہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :