سنجے دت کی آئٹم گر سنی لیون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:34

سنجے دت کی  آئٹم گر سنی لیون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) فلم بھومی کے ہدایت کاراومنگ کمارکا کہنا ہے کہ سنجیدت بھارتی شوبز انڈسٹری کی آئٹم گرل سنی لیون کے ساتھ آئٹم نمبر ٹرپی ٹرپی میں پرفارم کرنے کے خواہشمند تھے تاہم انہیں بڑی مشکل سے باز رکھا۔بالی ووڈ کی بے باک اور بولڈ اداکارہ سنی لیون کے ساتھ کام تو تمام اداکار کرنا چاہتے ہیں لیکن اس بات کو کوئی بھی برملا اظہار نہیں کرتا ، تاہم سنجے دت نے نہ صرف سنی لیون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا بلکہ وہ اس بات پر اڑ گئے کہ وہ کم سے کم ایک گانے میں تو ان کے ساتھ پرفارم کریں گے تاہم ہدایت کار اومنگ کمار نے بڑی مشکلوں سے سنجے دت کو باز رکھا کیونکہ فلم کی کہانی کا تقاضا یہ تھا کہ وہ گانے میں شامل نہ ہوں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق سنی لیون کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اداکاراں میں ہوتا ہے لیکن وہ آج تک کسی بھی فلم میں بڑا اور مرکزی کردار حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں اورفلموں میں صرف آئٹم نمبرز یا چھوٹے موٹے کردار ہی ادا کرتی ہیں، فلم بھومی کے ہدایت کار امنگ کمار سے جب اس بارے میں پوچھا گیا کہ سنی لیون کے ساتھ کوئی بھی کام کرنے کے لیے تیار نہیں کیا بالی ووڈ اداکاروں کو ان کے ساتھ کام کرنے میں شرم آتی ہی اس سوال کے جواب میں اومنگ کمار نے کہا کہ جو لوگ اس طرح سوچتے ہیں وہ دوہرے معیار کے مالک ہوتے ہیں ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ کوئی ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں یہاں تک کہ بالی ووڈ کے صف اول کے اداکارعامر خان بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں اور سنجے دت نے خود مجھ سے سنی لیونی کے ساتھ گانے میں پرفارم کرنے کی بات کی تھی۔

۔

متعلقہ عنوان :