لاہور قلندر نے شعیب اختر کا متبادل ڈھونڈ لیا

دائیں بازو کے پیسر گوجرانوالہ کے حارث رئوف کی سپیڈ 92 اعشاریہ 67 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:18

لاہور قلندر نے شعیب اختر کا متبادل ڈھونڈ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جس کو ڈھنونڈنے کیلئے لاہور قلندر کی کوششیں رنگ لی آئیں، 22 سالہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف گوجرنوالہ ریجن سے تعلق رکھتے ہیں۔ پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندر کی جانب سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے جاز رائزنگ سٹار پروگرام شروع کیا گیا جس کے تحت ملک بھر سے ہونہار نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

رائزنگ سٹار کے ٹرائیلز میں 22 سالہ حارث رؤف ابھر کر سامنے آئیں ہیں جو گوجرنوالہ ریجن سے تعلق رکھتے ہیں۔ حارث رؤف نے اپنی باؤلنگ پیس سے سب کو حیران کر دیا، دائیں بازو کے پیسر کی سپیڈ 92 اعشاریہ 67 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جو 149 اعشارئیہ 2 کلو میٹر فی گھنٹہ بنتی ہے۔ انہیں سپیڈ سٹار شعیب اختر کا متبادل کہا جا رہا ہے۔ لاہور قلندر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر کو آسٹریلیا بھی بھیجا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :