ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

جوڈیشل انکوائری پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے، درخواست میں موقف

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:16

ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء)ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی گئی۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہورہائی کورٹ میں دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رپورٹ پبلک کرنے کے متعلق درخواستیں فل بنچ کے روبرو زیرسماعت ہے، فل بنچ کی موجودگی میں سنگل بنچ کیس کی سماعت نہیں کر سکتا جبکہ سنگل بنچ نے تحریری جواب جمع کرانے کا موقع ہی نہیں دیا۔

اپیل کے مطابق آیئنی درخواست میں تحریری جواب سنے بغیرہی فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جوڈیشل انکوائری پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے اس لیے عدالت ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ 2 روزقبل ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرلانے کا حکم دے دیا تھا۔