’این آئی اے ‘نے کشمیر اکنامک لائنس کے صدر محمد یاسین خان کو تفتیش کیلئے نئی دہلی طلب کر لیا

سید علی گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی کو تیسری مرتبہ طلب کرلیا گیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:05

ْسرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) بھارتی تحقیقاتی ادارے’این آئی اے ‘ نے کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تاجر تنظیموں کے اتحادکشمیر اکنامک الائنس کے صدر محمد یاسین خان کو پوچھ گچھ کیلئے نئی دہلی طلب کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین خان کو (کل) پیر کو نئی دہلی میں این آئی اے کے ہیڈکوارٹرز میںپیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

این آئی اے نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے فرزند ڈاکٹر نسیم گیلانی ، جو سرینگر کی یونیورسٹی آف آف ایگریکلچرل سائنسزاور ٹیکنالوجی میں پڑھاتے ہیں، کو بھی پیر کو ایک مرتبہ پھر پوچھ گچھ کے لیے نئی دلی بلایا ہے۔این آئی اے نے نسیم گیلانی سے پہلی بارآٹھ تا گیارہ اگست تک جبکہ دوسری مرتہ چوبیس تا تیس اگست تک نئی دلی میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں پوچھ گچھ کی تھی اور اب انہیں تیسری مرتبہ بلا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :