وزیراعظم کا خیبرایجنسی میں پاک فوج کی چوکی پرحملے میں لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر افسوس کا اظہار

قانون نافذکرنے والے اداروں پر بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو غیرمتزلزل نہیں کیا جاسکتا ، شاہد خاقان عباسی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:02

وزیراعظم کا خیبرایجنسی میں پاک فوج کی چوکی پرحملے میں لیفٹیننٹ ارسلان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خیبرایجنسی میں پاک فوج کی چوکی پرحملے میں لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر افسوس کا اظہارکا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ درحقیقت بطور خودمختار قوم ہماری بقاء کی جنگ ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میںوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے دہشت گرد عناصرکو بہت نقصان پہنچایا ہے تاہم ہماری مسلح افواج نے بڑی قربانیاں بھی دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہیروزکے خون کا ہر قطرہ اس حقیقت کی غمازی کرتا ہے کہ ہم بطور قوم اپنے مادر وطن سے دہشت گرد عناصر کے خاتمہ کیلئے بطورقوم متحد ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے قانون نافذکرنے والے اداروں پر اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو غیرمتزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ہمارا عزم ہے کہ دہشت گردی کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا۔ وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے آرمی آفیسرکی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت جبکہ لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔