نواز شریف جلد وطن واپس آرہے ہیں ،تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 15:25

نواز شریف جلد وطن واپس آرہے ہیں ،تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23ستمبر 2017ء ) :سابق نا اہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جلد واپسی کے امکانا ت روشن ہو گئے ، حتمی تاریخ کا اعلان بیگم کلثوم نواز کے صحت مند ہونے پر کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق نا اہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ان دنوں لندن میں مقیم ہیں جہا ں بیگم کلثوم نواز کا علاج جاری ہے ۔ دوسری طرف پاکستان میں 19ستمبر کی غیر حاضری کے بعد احتساب عدالت ایک بار پھر نواز شریف کو 26ستمبر کو طلب کر چکی ہے ۔

اس سب کے پیش نظر میاں محمد نواز شریف کی جلد واپسی کے امکانا ت روشن ہو گئے ، حتمی تاریخ کا اعلان بیگم کلثوم نواز کے صحت مند ہونے پر کیا جائے گا۔ میاں محمد نواز شریف کی واپسی پر بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز انکے ساتھ ہوں گی۔ میاں محمد نواز شریف کی لاہور یااسلام آباد واپسی کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیب ریفرنسز سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ اور دیگر اہم امور پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت لندن میں اکٹھا ہو چکی ہے ۔

میاں محمد نواز شریف اور اسحاق ڈار لندن میں حسن نواز کے آفس میں پہنچ چکے ہیں ۔جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی وہاں موجود ہیں ۔ اس بیٹھک میں اہم امور پر مشاورت کی جائے گی ۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی مشاورتی عمل کا حصہ بننے کے لیے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :